Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کے 5 آنگن واڑی ٹیچرس کی برخاستگی

نارائن پیٹ کے 5 آنگن واڑی ٹیچرس کی برخاستگی

نارائن پیٹ۔ 15 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر محبوب نگر نے نارائن پیٹ کی 5 آنگن واڑی ٹیچروں کی برخاستگی کے احکامات جاری کئے۔ کرشنا آدتیہ سب کلکٹر نارائن پیٹ نے شہر کے وارڈ نمبر 18 کے مرکز نمبر 2، وارڈ نمبر 23 کے آنگن واڑی مراکز کا 23 مئی 2017ء کو اچانک دورہ کیا۔ سب کلکٹر کے اچانک دورہ کے موقع پر آنگن واڑی مراکز کے ریکارڈ میں خردبرد پایا گیا۔ حاملہ خواتین کیلئے فراہم کی جانے والی اشیاء کی تقسیم اور استفادہ کنندگان کی درست تفصیلات نہیں تھی جس کی رپورٹ سب کلکٹر نارائن پیٹ نے ضلع کلکٹر محبوب نگر رونالڈ روز کو پیش کی تھی۔ وارڈ 18 اور 23 کے آنگن واڑی ٹیچروں کے بشمول اوٹکور منڈل کے موضع تپرس پلی کی ایک آنگن واڑی ٹیچر یعنی نارائن پیٹ شہر کے 4 اور اوٹکور منڈل کے موضع تپرس پلی کی ایک آنگن واڑی واڑی ٹیچر کی برخاستگی کے احکام جاری کئے ہیں۔ شنکر اچاریہ پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی سی، ڈی ایس نے 5 آنگن واڑی ٹیچروں کی برخاستگی کی تائید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT