Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کے 69 اسکولوں میں بائیومیٹرک طریقہ کار کا عنقریب آغاز

نارائن پیٹ کے 69 اسکولوں میں بائیومیٹرک طریقہ کار کا عنقریب آغاز

نارائن پیٹ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ تعلیمات محبوب نگر نے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے پانچ منڈلوں کے جملہ 260، سرکاری اسکول کے منجملہ 69 اسکولوں میں یکم جنوری سال نو سے بائیو میٹرک طریقہ کار پر اساتذہ کی حاضری ریکارڈ کی جائے گی۔ ان 69 اسکولوں میں نارائن پیٹ مستقر کے تین اُردو میڈیم اسکول، گرلز ہائی اسکول، لعل مسجد، یو بی ایس اور مارکٹ لین ہائی اسکول بھی شامل ہیں۔ اب تک اساتذہ کی حاضری صرف رجسٹر میں اندراج کے ذریعہ ہی کی جاتی تھی، اب اسکول میں داخلے کے موقع پر مشین پر انگوٹھا دباکر داخل ہونا اور اسکول سے چھٹی کے بعد بھی اس مشین پر انگوٹھا دباکر ہی باہر جانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست کے تمام کالجوں میں پہلے ہی سے بائیومیٹرک سسٹم رائج ہے اور اب اسکولوں میں بھی یہ سسٹم رائج کیا جارہا ہے۔ اسکولوں میں اس سسٹم کے رائج کئے جانے پر اکثر اساتذہ تنظیموں نے خیرمقدم کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT