Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ گورنمنٹ جونیر کالج میں پانی کی عدم سربراہی

نارائن پیٹ گورنمنٹ جونیر کالج میں پانی کی عدم سربراہی

نارائن پیٹ۔/23 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) این ایس یو آئی طلباء تنظیم کی جانب سے ایک نمائندہ وفد نے گورنمنٹ جونیر کالج میں پینے اور استعمال کے پانی کی شدید قلت کے پیش نظر آج کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سریش سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور کالج میں طلباء وطالبات کے لئے پانی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے نل کنکشن دینے کا مطالبہ کیا۔ جس پر کمشنر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ کی فوری یکسوئی کیلئے کالج میں پانی کی سربراہی کو یقینی بنائیں گے۔ وفد کی قیادت مسٹر محمد فیاض قریشی نے کی۔

ندی میں بہنے والے شخص کی
نعش دستیاب
یلاریڈی۔/23اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کے درگم علاقہ کے لونکا تانڈا ندی میں ہفتہ کی رات کو طوفانی بارش کے دوران بہنے والے 75سالہ دیوی سنگھ کی نعش آخر کار گجال ڈیم میں دستیاب ہوئی۔ چار دن سے تحصیلدار لکشمن کی نگرانی میں پولیس اور رسکیو ٹیم نے ڈیم میں تلاش کیا، نعش مسخ ہوچکی تھی۔ اس لئے ڈیم کے پاس ہی پوسٹ مارٹم کردیا گیا۔ آخری رسومات میں زیڈ پی ٹی سی تاناجی راؤ، گندھاری سرپنچ ستیم، کانگریس حلقہ انچارج سریندر نے شرکت کی۔ کانگریس قائد سریندر نے اس متاثرہ خاندان کو دس ہزار روپئے امداد حوالے کی اور تعزیت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT