Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ آر ٹی سی ڈپو ترقی کی راہ پر گامزن

نارائن کھیڑ آر ٹی سی ڈپو ترقی کی راہ پر گامزن

نارائن کھیڑ۔/24اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ مستقر ٹی یس آر ٹی سی بس ڈپو کے میکانک گیاریج سکریٹری مزدور یونین محمد عبدالعظیم نے آج اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ نارائن کھیڑ ٹی ایس آر ٹی سی ڈپو منیجر بلدیو کمار نے جائزہ حاصل کرنے کے بعد سے بس ڈپو کے ڈیولپمنٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔محمد عبدالعظیم نے کہا کہ ڈپو منیجر بلدیو کمار آنے کے بعد دو نئی بس اکسپریس کو نئی روٹس پر چلایا جارہا ہے۔ ایک بس اکسپریس کو نارائن کھیڑ تا چیریالہ اور دوسری سوپر لکثرری بس کو نارائن کھیڑ سے کیندا کولہ کو چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپو منیجر بلدیو کمار کا تعلقہ نارائن کھیڑ کے پاسنجر کے ساتھ ملنساری اور اچھے سلوک کی وجہ سے لوگ بسوں میں سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے نارائن کھیڑ بس ڈپو کا کلکشن بڑھ گیا ہے۔ محمد بابر میاں اور محمد عبدالعظیم نے کہا کہ بس ڈپو منیجر مسٹر بلدیو کمار دو سال نارائن کھیڑ بس ڈپو میں خدمات انجام دیں تو بس ڈپو کی کافی ترقی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT