Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ زیڈ پی گرلز اسکول کی طالبات کا شاندار مظاہرہ

نارائن کھیڑ زیڈ پی گرلز اسکول کی طالبات کا شاندار مظاہرہ

نارائن کھیڑ 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہیڈ مسٹریس ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول نارائن کھیڑ شریمتی کے اندرا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تعلیمی سال 2013-14 میں منعقدہ ایس ایس سی امتحانات میں ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول نارائن کھیڑ کی ایس ایس سی طالبات نے ایس ایس سی میں اعلی نشانات حاصل کرتے اپنی شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے ا

نارائن کھیڑ 17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہیڈ مسٹریس ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول نارائن کھیڑ شریمتی کے اندرا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تعلیمی سال 2013-14 میں منعقدہ ایس ایس سی امتحانات میں ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول نارائن کھیڑ کی ایس ایس سی طالبات نے ایس ایس سی میں اعلی نشانات حاصل کرتے اپنی شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ 14 طالبات کے منجملہ 4 طالبات جن میں سلمی بیگم اردو میڈیم ،کو جی پی اے 9.8 ،جے سجاتا تلگو میڈیم کو جے پی اے ۔ 9.5 ،سائی لیل تلگو میڈیم کو جے پی اے اور تحریم بیگم انگلش میڈیم کو جے پی اے 9.3 شامل ہیں کو اعلی نشانات حاصل ہوئے جبکہ سابق 10 طالبات نے جے پی اے 8.5 سے زائد نشانات حاصل کئے ۔ اسی طرح سے ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں زیر تعلیم اردو میڈیم کا نتیجہ 93%فیصد ،انگلش میڈیم کا 100 فیصد اور تلگو میڈیم کا نتیجہ 99 فیصد رہا ۔ ہیڈ مسٹریس شریمتی کے اندرا نے بتایا کہ تعلیمی سال 2013-14 کے دوران طالبات کو روزانہ 6 بجے شام تک اسپیشل کلاس منعقد کرنے کے نتیجہ میں مذکورہ اسکول کا نتیجہ حوصلہ افزاء رہا ۔ شریمتی اندرا نے اسکول ہذا کے بہترین نتائج پر اسکول کے اساتذہ منجولا ٹیچر،شاکرہ بیگم ٹیچر ،مسٹر میر احمد علی زاہد ٹیچر ،مسٹر احمد عبدالمعیز ٹیچر،شیوا لکشمی ٹیچر،سفینہ عرشیہ ٹیچر، انورادھا ٹیچر کے علاوہ دیگر اساتذہ کی کارکرد گی پر انہیںدلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT