Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / نارائن کھیڑ ضمنی انتخابات میں 81 فیصد پولنگ

نارائن کھیڑ ضمنی انتخابات میں 81 فیصد پولنگ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے ضلع میدک میں حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں آج ضمنی انتخاب کے لیے رائے دہی ہوئی جس میں سب سے زیادہ 81 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ ضلع میدک کے کلکٹر اور الیکشن آفیسر کے مطابق یہ رائے دہی پرامن رہی اور کہیں سے کوئی شکایت وصول نہیں ہوئی ۔ صبح 7 بجے سے 5 بجے شام تک 286 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ ڈالے گئے ۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات کے دوران یہاں 79 فیصد پولنگ ہوئی تھی ۔ ضلع کلکٹر میدک رونالڈ روس نے کہا کہ 16 فروری بروز منگل صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا اور نتیجہ اسی دن اعلان کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT