Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ منڈل میں 80 امیدوار انتخابی میدان میں

نارائن کھیڑ منڈل میں 80 امیدوار انتخابی میدان میں

نارائن کھیڑ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ منڈل کے حدود میں واقع 24 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے جہاں 6 اپریل کو انتخابات منعقد شدنی ہیں۔ 24 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے امیدواروں کی جانب سے پرچہ جات نامزدگیاں واپس لینے کے آخری دن 150 امیدواروں کے منجملہ آج 69 امیدواروں کی جانب سے اپنے پرچہ جات نامزدگیاں واپس لینے اور پنچ گاؤں ایم پی ٹ

نارائن کھیڑ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن کھیڑ منڈل کے حدود میں واقع 24 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے جہاں 6 اپریل کو انتخابات منعقد شدنی ہیں۔ 24 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے امیدواروں کی جانب سے پرچہ جات نامزدگیاں واپس لینے کے آخری دن 150 امیدواروں کے منجملہ آج 69 امیدواروں کی جانب سے اپنے پرچہ جات نامزدگیاں واپس لینے اور پنچ گاؤں ایم پی ٹی سی نشست سے صرف ایک کانگریس امیدوار بچ جانے پر مذکورہ نشست پر بلامقابلہ انتخاب کے بعد اب نارائن کھیڑ منڈل کی 23 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 80 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ 80 امیدواروں کے منجملہ کانگریس کے 23، تلگو دیشم کے 16، ٹی آر ایس کے 14، وائی ایس آر کانگریس کے 7، بی جے پی کے 3، سی پی ایم کا ایک، دیگر رجسٹرڈ پارٹیوں کے 2 اور آزاد امیدوار کے 14 امیدوار شامل ہیں۔ انتخابی میدان میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT