Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ میں اجازت کے بغیر جلسے و ریالیوں پر کارروائی کا انتباہ

نارائن کھیڑ میں اجازت کے بغیر جلسے و ریالیوں پر کارروائی کا انتباہ

نارائن کھیڑ ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پولیس ڈی ایس پی میدک راج رتنم نے پولیس اسٹیشن نارائن کھیڑ میں منعقد ہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نارائن کھیڑ ضمنی انتخابات 162 مواضعات ، 286 پولنگ مرکز منعقد ہونگے ۔ جس کیلئے پولیس مکمل بندوبست ہے ۔ سیاسی پارٹیوں جلسے ، ریالیاں اجازت لیکر نکالنا چاہئے ۔اجازت ریٹرننگ آفیسر دیتے ہیں اگر کوئی سیاسی پارٹی بغیر اجازت ریالیاں نکالے ، جلسہ منعقد کرے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اگر کوئی سیاسی قائدین ووٹ حاصل کرنے کیلئے رقم ، شراب دیگر اشیاء دیں تو ان کو پکڑکر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ عوام سے اپیل کی کہ سیل 9440901832 پر اطلاع دیں ۔ اس پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ سرکل انسپکٹر پولیس نارائن کھیڑ سیدا نائیک ، سب انسپکٹر پولیس اشد کی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT