Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نارائن کھیڑ میں بھی ٹی آر ایس کی جیت یقینی : عبدالمقیت چندا

نارائن کھیڑ میں بھی ٹی آر ایس کی جیت یقینی : عبدالمقیت چندا

شمس آباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے نارائن کھیڑ میں انتخابات کی تشہیر کے دورہ پرہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن کھیڑ کے عوام میں جوش ہے اور عوام ٹی آر ایس پارٹی کے ساتھ نظر آرہی ہے ۔ 13 فروری کو منعقد شدنی انتخابات میں یہاں سے ٹی آر ایس امیدوار بھوپال ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقی کو ووٹ دے اور فلاحی اسکیمات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کو ووٹ دیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ زاہد احمد خان ، محمد فاروق ، جاوید عثمان ، مہیش ، مرزا عبید علی بیگ ، سرینواس ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT