Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح

نارائن کھیڑ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح

طلبہ کی سہولت کیلئے ماڈل اسکول و کالج کی تعمیر، ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب
نارائن کھیڑ۔/7فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کل نارائن کھیڑ کا دورہ کرتے ہوئے دفتر کے قریب 20 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ امبیڈکر بھون عمارت آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز کے احاطہ میں 20لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ ٹی این جی اوز بھون کی عمارت منگل پیٹ میں پریس کالونی میں 40 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ بنجارہ بھون وزیٹیڈ ایمپلائز بھون عمارت نارائن کھیڑ بائی پاس سڑک کے قریب 20لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ لنگایت بھون عمارتوں کا افتتاح انجام دیا۔ اسی طرح محلہ منگل پیٹ میں بھی20لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ شالہواھنا بھون کا اور نارائن کھیڑ منڈل کے موضع جوکل میں 13کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول و جونیر کالج کی نئی ماڈل عمارت اور 12کروڑ لاگت سے تعمیر کردہ گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج کی نئی عمارتوں کا افتتاح انجام دیا۔ موضع جوکل میں نارائن کھیڑ حیدرآباد سڑک کے قریب 10ایکر اراضی میں حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے ڈبل بیڈ روم گھروں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ مذکورہ تمام پروگراموں میں ان کے ہمراہ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی، رکن قانون ساز راملو نائیک مارکٹ کمیٹی، نارائن کھیڑ چیرمین بی ہنمنتو، نائب چیرمین محمد عبدالباسط سرپنچ اپا راؤ شٹکار نائب سرپنچ محمد نجیب ایم پی ٹی سی سید مزمل، راما کرشنا تلنگانہ ٹی آر ایس سینئر قائد ایم اے معید خان، ٹی  آر ایس قائد محمد منور قریشی، محمد غوث چشتی تلنگانہ سوشیل ویلفیر سکریٹری ڈاکٹر آر ایس پروین کمار، سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول جونیر کالج پرنسپال وی پاپا راؤ کے علاوہ سرکاری عہدیداروں اور ٹی آر ایس کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔بعد ازاں سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول و جونیر کالج نارائن کھیڑکے احاطہ میں منعقد کردہ جلسہ عام سے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت اس ماڈل اسکول و جونیر کالج کی تعمیر کیلئے 13کروڑ خرچ کی ہے تاکہ طلبہ کو اچھی سہولت مل سکے۔جلسہ سے رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی تلنگانہ سوشیل ویلفیر سکریٹری ڈاکٹر آر ایس پروین کمار ضلع سنگاریڈی کلکٹر مانک راج رکن قانون ساز راملو نائیک کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداروں اور قائدین نے مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT