نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس کے زیر اہتمام جلسہ عام

نارائن کھیڑ /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس اقلیتی قائد مسٹر ایم اے معید خان نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ ٹی آر ایس کے زیر اہتمام بتاریخ 29 اکٹوبر بروز چہارشنبہ بوقت 2 بجے دن بمقام راجیو چوک نارائن کھیڑ ایک بھاری جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں بحیثیت مہمانان خصوصی وزیر بڑی آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ ، ڈپٹی اسپیکر

نارائن کھیڑ /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس اقلیتی قائد مسٹر ایم اے معید خان نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ ٹی آر ایس کے زیر اہتمام بتاریخ 29 اکٹوبر بروز چہارشنبہ بوقت 2 بجے دن بمقام راجیو چوک نارائن کھیڑ ایک بھاری جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں بحیثیت مہمانان خصوصی وزیر بڑی آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ ، ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شریمتی پدمادیویندر ریڈی ضلع پریشد چیرمین ضلع میدک شریمتی مرلیدھر راجمنی ، رکن قانون ساز کونسل مسٹر راملو نائیک ، رکن پارلیمان ظہیرآباد مسٹر بی بی پاٹل ، رکن سامبلی اندول مسٹر بابو موہن رکن اسمبلی نرساپور مسٹر مدن ریڈی ، سابق وزیر مسٹر محمد فریدالدین کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین شرکت کرکے مخاطب کریں گے ۔ قبل ازیں اس موقع پر وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ نارائن کھیڑ میں مرتبہ پروگرام کے مطابق ماڈل ڈگری کالج اور اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیادکے علاوہ دیگر ترقیاتی و فلاحی پروگراموں میں حصہ لیں گے ۔ مسٹر معید خان نے بتایا کہ اس موقع پر مستقر کے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ بعض اہم سیاسی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت کا امکان ہے۔ معید خان نے مزید بتایا کہ اسی دن 4 بجے شام پداشنکرم پیٹ میں بھی ٹی آر ایس کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جہاں پر بھی بعض اہم سیاسی قائدین ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT