Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ میں کانگریس امیدوار کی یقینی کامیابی کا ادعا

نارائن کھیڑ میں کانگریس امیدوار کی یقینی کامیابی کا ادعا

میدک /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے منعقد شدنی ضمنی انتخابات میں کانگریسی امیدوار مسٹر بی سنجیوا ریڈی کی بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہونا یقینی ہے ۔ 1914 میں منعقدہ عام انتخابات کے نتائج پھر سے سامنے آئیں گے ۔ ٹی آر ایس امیدوار اور تلگودیشم امیدوار سابق کی طرح دوسرے اور تیسرے تعمیر پر آئیں گے ۔ یہاں کے رائے دہندوں میں سابق ایم ایل اے آنجہانی پی کشٹا ریڈی ہمدردی کی لہر چل رہی ہے ۔ مسٹر محمد حفیظ الدین قائد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل نے جو دورہ کویت پر ہیں نمائندہ سیاست میدک مسٹر محمد فاروق حسین سے ذریعہ فون بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT