Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / نارائن گوڑہ اور ترملگری سے دو نعشیں برآمد

نارائن گوڑہ اور ترملگری سے دو نعشیں برآمد

حیدرآباد /.20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقوں نارائن گوڑہ اور ترملگیری سے پولیس نے دو افراد کی نعشوں کو مشتبہ حالت میں دستیاب کرلیا ہے ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد قیوم جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ کنگ کوٹھی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر ایک خانگی اسکول کے پیچھے سے ایک نالے میں موجودہ نعش کو دستیاب کرلیا اور اس کی شناخت محمد قیوم کی حیثیت سے کرلی ہے ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 45 سالہ پی مشرا جو ایکس سرویس مین بتایا گیا ۔ لوک کنٹہ علاقہ کا ساکن تھا جس کا آبائی مقام ریاست بہار بتایا گیا ہے ۔ آج صبح پولیس نے ایک اطلاع پر مقامی بس اسٹاپ کے قریب سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT