Thursday , November 15 2018
Home / جرائم و حادثات / نارائن گوڑہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب

نارائن گوڑہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب

حیدرآباد 8 نومبر (سیاست نیوز) نارائن گوڑہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وکرم نگر پارک نارائن گوڑہ کے قریب ایک شخص کی نعش پائی جانے پر مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا ہے کہ مقتول کی شناخت سرینواس کی حیثیت سے کی گئی ہے اور وہ سابق میں آر ٹی سی کلیان منڈپم میں کام کرچکا ہے۔ پولیس نے مقتول کی نعش پر کئی ضربات کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس نارائن گوڑہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT