Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نارائن گوڑہ میں دن دھاڑے رہزنی ‘ 1.24 کروڑ روپئے لوٹ لئے گئے

نارائن گوڑہ میں دن دھاڑے رہزنی ‘ 1.24 کروڑ روپئے لوٹ لئے گئے

حیدرآباد ۔ /26 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے مصروف علاقے نارائن گوڑہ میں دن دھاڑے پیش آئے رہزنی کی واردات میں سونے چاندی کے تاجر سے 1.24 کروڑ رقم لوٹ لی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب کرناٹک میسور کے تاجر ایم ایچ راجندر نے اپنے تین ملازمین کو نارائن گوڑہ اسکائی لین اپارٹمنٹ جو دفتر کمشنر پولیس کے قریب واقع ہے طلائی زیورات کی خریدی کیلئے بھیجا تھا ۔ کل دوپہر راجندر کے ملازمین سنکیت ، سواپنل اور تنگاپا اسکالی لین اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پہونچے تھے کہ راجیندر نے فون پر بتایا کہ طلائی زیورات کی خریدی کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا ہے اور وہ واپس میسور آجائیں ۔ اسی دوران وہ بذریعہ لفٹ عمارت سے نیچے آنے کی کوشش کررہے تھے کہ تین نامعلوم افراد نے لفٹ کو پہلی منزل پر روک دیا اور سرقہ کا الزام عائد کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔ بعد ازاں اکٹیوا گاڑی پر ملازمین کے قبضے سے 1.24 کروڑ کا بیاگ لیکر فرار ہوگئے ۔ راجیندر کے ملازمین نے فوری نارائن گوڑہ پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کرلیا ۔ اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا فوٹیج حاصل کرلیا گیا ہے اور رہزنوں کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT