Friday , April 27 2018
Home / سیاسیات / ناراض اوم پرکاش کو امیت شاہ نے دہلی بلایا

ناراض اوم پرکاش کو امیت شاہ نے دہلی بلایا

لکھنؤ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوگی حکومت سے ناراض اتر پردیش کے پسماندہ بہبودوترقی کے وزیر اور سھیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے صدر اوم پرکاش راج بھر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر امت شاہ نے آج دہلی طلب کیا ہے ۔مسٹر راج بھر نے بتایا کہ ان کی مسٹر شاہ سے دوپہر بعد ملاقات کا امکان ہے ۔قابل غور ہے کہ مسٹر راج بھر اپنی ہی حکومت سے ناراض ہیں۔ انہوں نے یوگی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر کل منعقدہ تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔ انہوں نے 23 مارچ کو راجیہ سبھا کے دس سیٹوں پر یہاں ہو رہے انتخابات میں مسٹر شاہ سے بات کئے بغیر ووٹنگ نہیں کرنے کا اعلان کیا تھا۔بی جے پی کی قیادت میں تشکیل قومی جمہوری اتحاد میں ایس بی ایس پی بھی شامل ہے ۔اس پارٹی کے چار رکن اسمبلی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT