Tuesday , July 17 2018
Home / جرائم و حادثات / ناراض محبوب کو منانے دل برداشتہ عاشق کی خودکشی

ناراض محبوب کو منانے دل برداشتہ عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) ناراض محبوبہ کو منانے کی خاطر دلبرداشتہ عاشق نے خودکشی کرلی اور محبوبہ کی خواہش کے مطابق اپنی خودکشی کا اس کو براہ راست نظارہ کردیا ۔ یہ واقعہ ملکاجگیری حدود میں پیش آیا جہاں 22 سالہ اجمیر ساگر نے فون پر محبوبہ سے ویڈیو کالنگ کے دوران سیلنگ فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساگر چند عرصہ سے لڑکی سے محبت کرتا تھا اور گذشتہ 4 ماہ سے ان کے درمیان ناراضگیاں بڑھ گئی تھیں ۔ ساگر اس کی محبوبہ اور رشتہ دار اس بات سے راضی نہیں تھے اور ساگر کو پسند نہیں کرتے تھے اور انہو ںنے ساگر کو اس تعلق سے دھمکی بھی دی تھی ۔ اس بات پر عاشق جوڑے میں جھگڑا ہوا اور ناراضگی بڑھ گئی ۔ چند روز قبل محبوبہ نے اس کے عاشق کو واٹس ایپ پر پیغام دیا کہ تمہارے مرجانے سے ہی میرا غصہ کم ہوگا ۔ اس بات پر ساگر دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے محبوبہ کو پیغام روانہ کیا کہ وہ بات کرنا چاہتا ہے اور اس نے ویڈیو کالنگ کی خواہش کی ۔ اس بات پر لڑکی راضی ہوگئی اور اس نے ویڈیو کالنگ شروع کی اس دوران ساگر نے محبوبہ کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نریڈمیٹ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT