Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ناراض چینی ایغور کا ہندوستانی ویزا منسوخ

ناراض چینی ایغور کا ہندوستانی ویزا منسوخ

نئی دہلی ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ایک نامور ناراض چینی کو جاری کیا ہوا ویزا منسوخ کردیا ہے۔ یہ ویزا دھرمشالہ میں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جاری کیا گیا تھا۔ حکومت چین نے ویزا کے اجراء پر اعتراض کیا تھا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ ڈولکن عیسیٰ کے جاری کردہ ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔ تاہم اس نے حکومت کے اس اقدام کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔ ہندوستان کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عیسیٰ نے کہا کہ 23 اپریل کو انہیں ایک مختصر سی تحریک ہندوستان سے وصول ہوئی کہ ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی حقیقی وجہ سے ناواقف ہیں۔ ممکن ہیکہ چینی دباؤ کے تحت حکومت ہند نے یہ اقدام کیا ہوگا تاہم وہ اس سے ناواقف ہیں۔ انہیں ہندوستان سے اس اقدام کی کوئی وضاحت وصول نہیں ہوئی۔ ہندوستان میں گذشتہ ہفتہ ڈبلیو یو سی قائدین کو چین سے ہندوستان کے دورہ کیلئے ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چین ایغور مسلمانوں کو دہشت گردی کا موئید سمجھتا ہے۔ یہ مسلم غالب آبادی والے چینی صوبہ ژنگ جیانگ کے ساکن ہیں جس کی صورتحال دھماکو ہے۔

TOPPOPULARRECENT