Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نارا لوکیش عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار

نارا لوکیش عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار

میرے بیٹے نے پیسے کمانے کیلئے سیاست میں قدم نہیں رکھا : نائیڈو

امرواتی /16 مارچ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے اپنے فرزند اور ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نارا لوکیش کی پرزور مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ لوکیش کے اندر عوامی خدمت کا جذبہ پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے پیسہ کمانے کیلئے سرگرم سیاست میں شامل نہیں ہوئے ہیں بلکہ وہ خالص عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے لوکیش کے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے والوں سے کہا کہ اگر ان لوگوں کے پاس کوئی ثبوت ہوتو اسے پیش کریں ۔ تلگو فلم اداکارہ اور جنا سینا پارٹی کے بانی صدر پون کلیان نے حال ہی میں چندرا بابو نائیڈو حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ریاست کو ’’کرپٹ آندھراپردیش ‘‘ میں تبدیل کر رہے ہیں۔ دو دن قبل جنا سینا کی چوتھویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پون کلیان نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو خاص کر ان کے فرزند لوکیش کو نشانہ بنایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ وہ رشوت خوری میں ملوث ہے ۔ اس الزام کے جواب میں چندرا بابو نائیڈو نے شدید رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ اگر لوکیش کو پیسہ کمانا ہی ہے تو وہ اپنے خاندانی بزنس میں ہی مصروف رہتے ۔ ہریٹیج فوڈس تجارت ہی ان کیلئے کافی ہے ۔ لیکن لوکیش نے عوام کی خدمت کے خاطر سرگرم سیاست میں حصہ لیا ہے ۔ ان کے خلاف الزامات بے معنی بے مقصد ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT