Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / نارسنگی میں اسکراپ گودام میں دھماکہ، ایک ہلاک

نارسنگی میں اسکراپ گودام میں دھماکہ، ایک ہلاک

حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) نارسنگی کے ایک اسکراپ گودام میں پیش آئے زوردار دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکراپ کی صفائی کے دوران اچانک دھماکہ پیش آیا۔ گودام میں کیمیکل کی ملاوٹ کے سبب گیس کے ذریعہ یہ دھماکہ پیش آیا۔ دھماکہ کے فوری بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار، فارنسک ماہرین مقام واقعہ پہونچ گئے اور سارے معاملہ کی تحقیق شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق اس دھماکہ میں جو گودام میں پیش آیا 48سالہ شخص وجئے کمار ہلاک ہوگیا۔ جبکہ راملو شدید زخمی بتایا گیا ہے۔ وجے کمارمزدور تھا اور منچی ایلولہ ولیج میں رہتا تھا۔ یہ لوگ اسکراپ کے گودام میں ڈبے جمارہے تھے کہ ڈبو ں کو کچلنے کے دوران یہ زور دار دھماکہ ہوا ۔ اس خصوص میں انسپکٹر نارسنگی کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کیمیکل کی ملاوٹ کے سبب گیس کے ذریعہ پیش آیا۔ چونکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد فارنسک کے ماہرین سے تبادلہ خیال کیا اور اس نتیجہ پر پہنچی ہے تاہم گودام کی منظوری اجازت اور احتیاطی تدابیر کے تعلق سے پولیس جانکاری کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT