Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / نارسنگی میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل ، قاتل و مقتول کی عدم شناخت

نارسنگی میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل ، قاتل و مقتول کی عدم شناخت

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا تاہم پولیس کو قاتل اور مقتول کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گنڈی مسماں علاقہ میں واقعہ ایک مندر کے قریب جھاڑیوں سے پولیس نے اس نعش کو برآمد کیا جس کی پولیس کو اطلاع ملی تھی ۔ پولیس نارسنگی نے پنچنامہ اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ اس شخص کا قتل گلا گھونٹ کر کیا گیا اور نعش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا ۔ اس شخص کی عمر تقریباً 45 تا 50 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ مندر گنڈی پیٹ علاقہ کے تحت آتا ہے ۔تاہم پولیس اس کی شناخت اور اس کے قتل کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے اور پولیس سمجھتی ہے کہ اس شخص کا قتل کسی اور مقام پر بھی کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT