Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / نارسنگی میں ایک شخص کا ڈھانچہ برآمد

نارسنگی میں ایک شخص کا ڈھانچہ برآمد

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس نے ایک شخص کا ڈھانچہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈھانچہ کو برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نارسنگی کے علاقہ میں واقعہ گوشالہ کے قریب سے ڈھانچہ برآمد ہوا جو کسی نامعلوم شخص کا بتایا جاتا ہے۔ اس ڈھانچہ پر کالے رنگ کا پتلون اور نیلے رنگ کا شرٹ موجود ہے۔ پولیس نارسنگی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT