Monday , August 20 2018
Home / جرائم و حادثات / نارسنگی میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا ملزم گرفتار

نارسنگی میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا ملزم گرفتار

حیدرآباد۔/13ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ الکا پوری میں اڈیشہ کے مزدور جوڑے کی ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد سر پر پتھر ڈال کر ہلاک کرنے والے 23 سالہ تعمیراتی مزدور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ 5 سالہ لڑکی کی نعش سنسان مقام پر جھاڑیوں میں پڑی پائی گئی۔ نارسنگی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر رمنا گوڑ نے کہا کہ ملزم کی دنیش کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک تعمیراتی مزدور ہے جس نے کمسن لڑکی کو چاکلیٹ دینے کے بہانے سنسان مقام پر لے جاکر اس وحشیانہ جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ لڑکی کے ماں باپ نے دوپہر میں دنیش کو اس لڑکی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا اور لڑکی نظر نہ آنے پر انہوں نے شام میں دنیش سے اس کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ جس پر اس نے بتایا تھا کہ لڑکی کو اُسی وقت گھر بھیج دیا گیا تھا۔ ماں باپ اور پڑوسیوں کے ڈھونڈنے کے باوجود لڑکی نہ ملنے کے بعد کل رات وہ پولیس سے رجوع ہوئے تھے اور دوران تفتیش پولیس کو جھاڑیوں میں لڑکی کی نعش دستیاب ہوئی تھی اور آدھی رات کو ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ رمنا گوڑ نے کہا کہ ملزم دنیش کے خلاف ہندوستانی تعزیری قانون کی مختلف دفعات کے تحت اغواء، عصمت ریزی اور قتل کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT