Friday , January 19 2018
Home / دنیا / ناروے میں مسلمانوں کی انتہا پسند تنظیموں کیخلاف ریلی

ناروے میں مسلمانوں کی انتہا پسند تنظیموں کیخلاف ریلی

اوسلو ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مسلم برادری نے انتہا پسند اسلامی تنظیموں کے خلاف ایک مظاہرے کا اہتمام کیا جس میں ناروے کے وزیر اعظم سمیت کئی سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس ریلی کا اہتمام نوجوان ناروے کے مسلمانوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ریلی کا مقصد عراق اور شام میں دولت اسلامی داعش کے نام سے سرگرم انتہا پسند تنظیم اور ناروے میں موجود اس کے حمایتیوں کے خلاف مسلم برادری کا اتحاد دکھانا تھا۔ ناروے میں اسلامی کونسل کے سربراہ مھتاب افشار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ داعش دہشت گردی پھیلانے کے لئے کام کرتے ہیں اور ہم ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ناروے میں ایک چھوٹے انتہا پسند گروپ نے دولت اسلامی کے جنگجوئوں کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے ملک کی تارکین وطن برادریوں کے اعتدال پسند مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT