Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ناروے کے قریب 13 مسافروں سمیت ہیلی کاپٹر کا حادثہ

ناروے کے قریب 13 مسافروں سمیت ہیلی کاپٹر کا حادثہ

اوسلو ۔ 29 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) ایک ہیلی کاپٹر جس میں 13 مسافر سوار تھے، مغربی ناروے کے ساحل کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا۔ بچاؤ کارکنوں کا کہنا ہیکہ کسی کے بھی زندہ بچ جانے کے آثار نہیں ہے۔ تاہم تلاشی مہم جاری ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شمالی سمندر کے ساحل پر واقع تیل کے کنویں سے کام کرنے والے مزدوروں کو منتقل کیا جارہا تھا۔ حادثہ ساحل برجن سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا۔ یہ ناروے کا دوسرا بڑا شہر ہے۔
افغان رکن پارلیمنٹ پاکستان پر
تحدیدات کا خواہاں
واشنگٹن ۔ 29 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) نامور افغان رکن پارلیمنٹ محمد نسیم حمید زئی لالائی نے جو قندھار کی پارلیمنٹ کا رکن ہے، امریکہ سے خواہش کی کہ پاکستان کو تمام مالیاتی اور فوجی امداد روک دی جائے اور معاشی تحدیدات عائد کردی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہے۔ وہ فی الحال اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر واقع نیویارک اور واشنگٹن کا دورہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT