Tuesday , December 11 2018

ناسا کا انسائٹ لینڈرمریخ پر اُتر گیا

لاس اینجلس۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا کا انسائٹ لینڈر پیر کے روز مریخ پر بحفاظت اتر گیا۔اس خلائی شٹل کے مریخ پر اترنے کے ساتھ ہی ناسا کے دو سال تک چلنے والے اُس مشن کے آغاز ہو گیا جس میں مریخ سے وابستہ خلا کے رازوں کے بارے میں پتہ لگایا جائیگا۔ناسا کا انسائٹ لینڈر اس برس 5مئی کو لانچ کیا گیا تھا۔ سال 2012 ء میں کیوروسیٹی روور کے بعد سرخ سیارے کے راز وں کی تلاش کے لئے مکمل طور پر وقف یہ ناسا کا پہلا مشن ہے ۔ انسائٹ لینڈر چھ ماہ کے دوران تقریباً 48 کروڑ کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد مریخ پر پہنچا۔ انسائٹ لینڈر ہندوستانی وقت کے مطابق پیر کی آخر شب تقریباً 1:17 منٹ پر مریخ پر اترا۔ ناسا کے اس مشن کا مقصد انسائٹ لینڈر کے ذریعے مریخ کی سطح اور اس کے اندرونی حصوں کا مطالعہ کرنا ہے ۔انسائٹ لینڈر کو مریخ پر اُترنے کیلئے 7منٹ کے اہم وقت کے دوران اپنی رفتار 20 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک کمی کرنی پڑی ۔

TOPPOPULARRECENT