Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ناظر رباط حسین الشریف کے انتظامات کی ستائش

ناظر رباط حسین الشریف کے انتظامات کی ستائش

عالیشان ہوٹلوں کی طرح سہولتوں کی فراہمی پر ستائشی مکتوب
حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) مکہ مکرمہ کی نظام حیدرآباد رباط میں قیام پذیر حجاج کرام نے ناظر رباط حسین محمد الشریف کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی بھرپور ستائش کی ہے۔ حاجی مسعود علی اکبر، مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی، حاجی محمد اسحق اور دیگر کئی حجاج کرام نے اپنی دستخط کے ساتھ ستائشی مکتوب تحریر کیا۔ رباط کے انتظامات کو بے نظیر اور غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے حجاج کرام نے لکھا کہ ناظر کے طرز تکلم اور محبت نے لوگوں کا دل موہ لیا ہے۔ تمام حجاج اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں اور سلام کرتے ہیں۔ رباط میں عالیشان ہوٹل کی طرح سہولتوں کی فراہمی، استقبالیہ کاؤنٹر پر بہترین اسٹاف کا تقرر، بہترین ایڈمنسٹریشن کا ثبوت ہے۔ حجاج نے رباط میں 5,000 حجاج کے انتظام کے سلسلے میں ناظر رباط کی خواہش کی تکمیل کیلئے دعا کی۔ حجاج نے لکھا کہ حیدرآبادی مرغوب غذاؤں اور ذاتی مکان کو بھلا دیا۔ انہوں نے بسوں کے پاکستانی ڈرائیورس کے رویہ کی بھی تعریف کی۔ حجاج کرام نے حسین شریف اور انکے ارکان خاندان اور معاونین کیلئے دعائیں کی۔

TOPPOPULARRECENT