Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / نافذ قانون عہدیداروں پر عدم اعتماد کا نتیجہ دیماپور

نافذ قانون عہدیداروں پر عدم اعتماد کا نتیجہ دیماپور

نئی دہلی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدرنشین درج فہرست ذاتیں قومی کمیشن پی ایل پونیا نے کہا کہ دیماپور جیسے واقعات اس وقت ہوتے ہیں جب کمزور طبقات کو نافذ قانون عہدیداروں پر اعتماد باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے دلتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے طبقہ کی خواتین کے خلاف جرائم کے خلاف متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ آج دلت منقسم ہیں۔ انہیں متحد اور

نئی دہلی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدرنشین درج فہرست ذاتیں قومی کمیشن پی ایل پونیا نے کہا کہ دیماپور جیسے واقعات اس وقت ہوتے ہیں جب کمزور طبقات کو نافذ قانون عہدیداروں پر اعتماد باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے دلتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے طبقہ کی خواتین کے خلاف جرائم کے خلاف متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ آج دلت منقسم ہیں۔ انہیں متحد اور منظم ہونا چاہئے تاکہ دیماپور میں قبائیلی خاتون کی مبینہ عصمت ریزی جیسے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے ایک ہجوم نے خاطی کو کھینچ کر باہر نکالا اور اس کو زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ پونیا ایک تقریب کے موقع پر خطاب کررہے تھے جو ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT