Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ناقابل تسخیر پنجاب اور راجستھان کے درمیان آج مقابلہ

ناقابل تسخیر پنجاب اور راجستھان کے درمیان آج مقابلہ

شارجہ۔19اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی مہم کا کامیاب آغاز کرنے والی راجستھان رائلز کا کل مقابلہ کنگس الیون پنجاب سے ہوگا اور اس دلچسپ مقابلہ میں دونوں ہی ٹیمیں اپنے ناقابل تسخیر موقف کو وسعت دینے کی خواہاں ہوں گی ۔ کنگس الیون پنجاب نے طاقتور تصور کی جانے والی چینائی سوپر کنگس کے خلاف ہمالیائی اسکور کا ک

شارجہ۔19اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی مہم کا کامیاب آغاز کرنے والی راجستھان رائلز کا کل مقابلہ کنگس الیون پنجاب سے ہوگا اور اس دلچسپ مقابلہ میں دونوں ہی ٹیمیں اپنے ناقابل تسخیر موقف کو وسعت دینے کی خواہاں ہوں گی ۔ کنگس الیون پنجاب نے طاقتور تصور کی جانے والی چینائی سوپر کنگس کے خلاف ہمالیائی اسکور کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے ایک سنسنی خیز کامیابی حاصل کی ہے جب کہ راجستھان رائلز نے سن رائیزرس حیدرآباد کے خلاف ایک آسان چار وکٹوں کی کامیابی حاصل کی ہے ۔ دونوں ہی ٹیمیں کامیاب آغاز تو کرچکی ہے اور ان کے درمیان کل ایک دلچسپ مقابلہ بھی متوقع ہے لیکن اس کے باوجود کاغذ پر کنگس الیون پنجاب کو راجستھان رائلز کے خلاف پسندیدہ موقف حاصل رہے گا ۔ کنگس الیون پنجاب اس برس آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20کپتان جارج بیلی کی قیادت میں پُرعزم دکھائی دے رہی ہے

جسے وریندر سہواگ کی شکل میں دھماکو اوپنر بھی دستیاب ہے جو کسی بھی دن مقابلے کو تنہا اپنی ٹیم کے حق میں کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں مڈل آرڈر میں دور جدید کے انتہائی خطرناک تصور کئے جانے والے بیٹسمین گلین میکس ویل موجود ہیں جنہوں نے گذشتہ مقابلہ میںچینائی کے خلاف برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 200سے زائد رنز کا نشانہ آسان کردیا تھا ۔ 206رنز کے تعاقب میں جو آسان نشانہ نہیں ہوتا ہے لیکن میکس ویل نے 43گیندوں میں 95رنز اور افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے 37گیندوں میں ناقابل تسخیر 54رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی۔ سہواگ نے 10گیندوں میں تیز رفتار 19رنز اور ان کے ساتھی اوپنر پجارا نے 10گیندوں میں 13رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کی تھی ۔ طاقتور بیٹنگ شعبہ کے برعکس بولنگ شعبہ کی کمزوری کنگس الیون پنجاب کیلئے تشویش کا باعث ہوگی کیونکہ چینائی کے خلاف اس کے تقریباً ہر بولر نے ناقص مظاہرہ کیا ہے ‘ لیکن بیلی کو اُمید ہے کہ آئندہ مقابلہ میں لکشمی پتی بالاجی ‘ میچل جانسن ‘ پرویندر آوانا اور رشی دھون بہتر مظاہرہ کریں گے ۔ دوسری جانب راجستھان رائلز کے سن رائیزرس کے خلاف مظاہرے بہتر رہے ہیں جیسا کہ دھول کلکرنی نے 23رنز کے عوض دو ‘ رچرڈ سن نے 25رنز کے عوض دو اور رجت بھاٹیہ نے 22رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے حیدرآباد کی ٹیم کو 133/6 تک محدود رکھا۔

راجستھان رائلز کا بیٹنگ شعبہ ٹیم کے سابق کپتان اور ہندوستانی ٹیم کے لیجنڈری بیٹسمین راہول ڈراویڈ کے تجربہ سے استفادہ کا خواہاں ہے کیونکہ گذشتہ برس راجستھان رائلز کی ٹیم کی قیادت سے سبکدوش اور ٹوئنٹی 20کرکٹ سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے والے سینئر کھلاڑی اب ٹیم کے منٹر ہیں ۔ ڈراویڈ کے علاوہ کوچ پیڈی اپٹن اور کپتان شین واٹسن بھی ٹیم کیلئے اہم رول ادا کریں گے ۔ راجستھان رائلز کی ٹیم کیلئے شین واٹسن ہمیشہ ہی اہم کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں کیونکہ آسٹریلیائی اس آل راؤنڈر نے کبھی بیٹنگ اور کبھی بولنگ سے ٹیم کی کامیابی میں ہمیشہ ہی اہم رول ادا کیا ہے اور اس مرتبہ وہ بحیثیت کپتان بھی ٹیم کیلئے بہتر مظاہرہ کے خواہاں ہیں ۔ راجستھان رائلز کو کبھی بھی خطاب کی دعویدار تصور نہیں کیا جاتا رہا ہے لیکن ہر مرتبہ اس نے غیرمعمولی مظاہرے کئے ہیں اور پنجاب کے خلاف بھی حیران کن نتیجہ کی امید کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT