Tuesday , September 18 2018
Home / سیاسیات / ناقص تشہیر سے لالو۔ نتیش جلسہ میں عوام غائب

ناقص تشہیر سے لالو۔ نتیش جلسہ میں عوام غائب

پٹنہ ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور جے ڈی (یو) کے سینئر قائد نتیش کمار کی زائد از دو دہائیوں کے بعد ہوئے سیاسی ملن کے پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد میں عدم شرکت پر بہار میں آج حکمراں جماعت نے اپنے دفاع میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کیلئے درکار انتظامی اہلیت اور تشہیر کے فقدان کی وجہ سے عوام نے اس پروگر

پٹنہ ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور جے ڈی (یو) کے سینئر قائد نتیش کمار کی زائد از دو دہائیوں کے بعد ہوئے سیاسی ملن کے پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد میں عدم شرکت پر بہار میں آج حکمراں جماعت نے اپنے دفاع میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کیلئے درکار انتظامی اہلیت اور تشہیر کے فقدان کی وجہ سے عوام نے اس پروگرام میں شرکت سے گریز کیا ۔ جے ڈی (یو) کی ریاستی یونٹ کے صدر بششٹا نارائن سنگھ نے دریں اثناء ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حاجی پور میں لالو پرساد اور نتیش کمار کے مشترکہ اجلاس سے جو توقعات وابستہ کی گئی تھیں، وہ پوری نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا بہت ہی قلیل عرصہ میں اعلان کرتے ہوئے اس کی تیاریاں مکمل کرنی پڑیں۔ اگر ہمیں زائد وقت ملنا تو تیاریوں کو چار چاند لگائے جاسکتے تھے

اور دوسری بات یہ ہے کہ تشہیر کا کام موثر طریقہ سے انجام نہیں دیا گیا ۔ اس لئے عوام کی زائد تعداد کو راغب نہیں کیا جاسکا۔ یاد رہے کہ کل حاجی پورے قریب موضع جمال پور میں لالو پرساد اور نتیش کمار نے دس اسمبلی نشستوں کے لئے 21 اگست کو منعقد شدنی ضمنی انتخابات کیلئے مہم کا آغاز کیا۔ کانگریس، آر جے ڈی اور جے ڈی (یو) نے مرکز میں بی جے پی حکومت کے خلاف اپنا اتحاد تشکیل دیا ہے جسے بہار میں آئندہ سال منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کا سیمی فائنل قرار دیا گیا ہے ۔ مسٹر نارائن سنگھ نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں نے مشترکہ اجلاس میں عوام کی کم تعداد میں شرکت کا نوٹ لیا ہے اور اب اس کی اصلاح کرنے کوشاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT