Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / ناقص تغذیہ کے خلاف مہم کو نتیجہ خیز بنانے پر زور : مودی

ناقص تغذیہ کے خلاف مہم کو نتیجہ خیز بنانے پر زور : مودی

نئی دہلی 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں ناقص تغذیہ کی روک تھام کیلئے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس مہم کے نتائج 2022 تک ظاہر ہونے چاہئیں۔ 2022 ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ ہے ۔ اعلی سطح کے جائزہ اجلاس میں دفتر وزیر اعظم ‘ نیتی آیوگ اور دیگر وزارتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ کچھ دوسرے ترقی پذیر ممالک نے تغذیہ کی کمی کو روکنے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کے اثرات کس نوعیت کے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس مہم میں مقاصد کی تکمیل تک مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT