Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / نالوں اور ڈرینیج کی صفائی کیلئے بلدیہ کی 18 ٹیموں کی تشکیل

نالوں اور ڈرینیج کی صفائی کیلئے بلدیہ کی 18 ٹیموں کی تشکیل

حیدرآباد 14 جون ( این ایس ایس ) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے موسم برسات کے دوران بارش سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے جملہ 81 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ بلدیہ نے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے جس میں نالوں اور ڈرینس کی صفائی کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ آبادیوں کے مقامات پر پانی کے جمع ہونے کو روکا جاسکے ۔ یہ کام جنگی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے ۔ مجلس بلدیہ کے اسپیشل کمشنر سومیش کمار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یومیہ اساس پر انہیں اس ایکشن پلان پر ہورہی عمل آوری اور پیشرفت سے واقف کروائیں ۔ کمشنر بلدیہ نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ سائین بورڈز لگائیں جن میں متعلقہ عہدیداروں کے فون نمبرس درج کریں تاکہ عوام نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر ان عہدیداروں کو مطلع کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT