Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / نالوں پر قبضوں سے متعلق سروے کا کام جاری

نالوں پر قبضوں سے متعلق سروے کا کام جاری

آئندہ ایک مہینے میں کام مکمل کرلینے جی ایچ ایم سی کا منصوبہ
حیدرآباد۔12جنوری(سیاست نیوز) دونوں شہرو ںمیںبارش کے بعد نالوں پر قبضوں کے متعلق سروے کا کام تیزی سے شروع کیا گیا تھا اور مجلس بلدیہ حیدرآباد دیگر ایجنسیوں کی اعانت کے ذریعہ اس عمل کی انجام دہی کو یقینی بنارہی ہے۔ جی ایچ ایم سی کی تفصیلات کے بموجب 10جنوری 2017تک جملہ390کیلو میٹر کے منجملہ 263.06کیلو میٹر نالوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ 92نالوں کے سروے کے دوران 9473قبضوں و متاثرہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے بموجب ابھی 127.30کیلو میٹر نالوں کا سروے مکمل کیا جانا باقی ہے اور آئندہ ایک ماہ میں اس کو مکمل کرلینے کا منصوبہ ہے ۔ سروے کام میں مصروف عہدیدار روزانہ رپورٹ اعلی عہدیداروں کو روانہ کررہے ہیں ۔ان رپورٹس کی بنیاد پر اعلی عہدیداروں کی جانب سے قبضہ جات کی برخواستگی کے متعلق حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔مجلس بلدیہ کے بموجب دونوں شہروں کے تمام زون میں نالوں پر قبضوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے اور نشاندہی کی تکمیل کے بعد تیز رفتار کاروائی کے متعلق اقدامات کئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اب تک سروے کی گئی جملہ مسافت 263.06کیلو میٹر میں سنٹرل زون میں 58.587کیلو میٹر ‘ ساؤتھ زون میں 52.908کیلو میٹر‘ نارتھ زون میں 58.908کیلو میٹر‘ ویسٹ زون میں 73.45کیلو میٹراور ایسٹ زون میں 19.21کیلو میٹر نالوں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے اور اس کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ مقامات نارتھ زون میں رہے جبکہ ساؤتھ زون میں 1634 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔دونوں شہروں میں جملہ 63نالوں کا سروے کیا جانا باقی ہے اور اس سروے کی تکمیل کے بعد ہی نالوں پر کئے جانے والے قبضہ جات کی برخواستگی عمل میں آئے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT