Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / نالے میں نوزائیدہ 4 لڑکیوں کی نعشیں دستیاب

نالے میں نوزائیدہ 4 لڑکیوں کی نعشیں دستیاب

حیدرآباد 9فروری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے ایک نالے میں وقت سے پہلے پیدا ہوئی چار لڑکیوں کی نعشیں پائی گئیں ۔ آنند تھیٹر کے قریب یہ نالہ واقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلدی ورکرس نے صفائی کے دوران ایک وقت سے پہلے پیدا ہوئی لڑکی کی نعش کو دیکھا ۔ قریب میں گڑھا کھود کر صفائی کرمچاریوں نے اس لڑکی کی نعش کو دفن کردیا تاہم کچھ دیر میں نالہ میں مزید تین وقت سے پہلے پیدا ہوئی لڑکیوں کی نعشیں پائی گئیں ۔ مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیاکہ ایک خاتون نے ان لڑکیوں کو یہاں پر پھینک دیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ حمل ساقط کروانے کے بعد اس خاتون نے ان لڑکیوں کی نعشوں کو وہاں پھینک دیا ۔

TOPPOPULARRECENT