Friday , December 15 2017
Home / دنیا / نامراد عاشق نے ہندوستانی نژاد جوڑے کو قتل کردیا

نامراد عاشق نے ہندوستانی نژاد جوڑے کو قتل کردیا

واشنگٹن ۔6 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں یو ںتواس وقت نفرت انگیز جرائم کا بول بالا ہے جہاں مسلمانوں کے علاوہ ہندوؤں اور سکھوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم ان واقعات کے درمیان ایک ایسا واقعہ بھی سامنے آیا ہے جس نے امریکی طرز زندگی کے بارے میں ہر کسی کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے جہاں ایک ہندوستانی جوڑے کو اُن کی بیٹی کے سابقہ بوائے فرینڈ نے انتقاماً قتل کردیا تاہم پولیس کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں اُسے بھی ہلاک کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق 24 سالہ مرزا اتالیق نے سلیکان ویلی کے ایک آئی ٹی انجینئر نرین پربھو اور اُس کی بیوی کو اُن کے سان جوز میں واقع مکان میں گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مشتبہ قاتل ہندوستانی جوڑے کی بڑی بیٹی سے عشق کرتا تھا۔ دونوں کی اکثر ملاقاتیں بھی ہوا کرتی تھیں۔ سان جوز پولیس سربراہ ایڈی گارشیا نے یہ بات بتائی ۔ واردات کے وقت نرین پربھو کی بیٹی وہاں موجود نہیں تھی کیونکہ وہ دوسری ریاست میں قیام پذیر ہے ۔لڑکی اور اُس کے عاشق کے تعلقات گزشتہ سال ختم ہوگئے تھے ۔ مسٹر گارشیا نے کہا کہ حملہ آور عاشق کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے جہاں وہ اکثر گھریلو تشدد میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ اس معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT