Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / نامراد عاشق کی محبوبہ کے دھوکہ پر خودکشی

نامراد عاشق کی محبوبہ کے دھوکہ پر خودکشی

لڑکیوں پر بھروسہ نہ کرنے ساتھیوں کے نام نصیحت آمیز تحریریں
حیدرآباد /28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لڑکیوں پر بھروسہ مت کرو تم بھی دھوکہ میں آجاؤ گے لڑکیاں دھوکہ باز ہوتی ہیں ۔ یہ نصیحت اپنے ساتھیوں کو کرنے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلیا ۔ یہ واقعہ شہر کے نواحی علاقہ نظام پیٹ میں پیش آیا جہاں 23 سالہ سدھیر نے خودکشی کرلیا ۔ اس نامراد عاشق کو اس کی محبوبہ نے دھوکہ دیا تھا اور وہ اس لڑکی کی محبت میں پاگل ہوگیا تھا ۔ متوفی کے ساتھیوں کے ذریعہ یہ اطلاعات موصول ہوئی ۔ رات بھر موج مستی کرنے کے بعد دیوار پر اپنے آخری تحریری الفاظ میں سدھیر نے ساتھیوں کو نصیحت کی کہ کبھی لڑکیوں پر بھروسہ مت کرنا تم بھی میری طرح دھوکہ میں آجاؤ گے ۔ ان تحریری الفاظ کو دیوار پر درج کرنے کے بعد سدھیر نے خودکشی کرلیا ۔ذرائع کے مطابق سدھیر نظام پیٹ علاقہ کے ساکن کوٹیشور راؤ کا بیٹا جونظام پیٹ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ سدھیر نے اپنی انجینئیرنگ کی تعلیم مکمل تھی اور روزگار کی تلاش میں تھا ۔ اس دوران سدھیر کی پہچان ایک لڑکی سے ہوئی اور سدھیر نے اس سے محبت کیا ۔ اچانک اس لڑکی نے سدھیر کو دھوکہ دے دیا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ اتوار کی رات اس نے اپنے فلیٹ میں ساتھیوں کے ہمراہ ایک پارٹی منعقد کیا اور اس پارٹی میں تمام موج مستی کی جب سدھیر کے ساتھی اپنے مکانات کو چلے گئے تو اس نے دیوار پر تحریر کرنے کے بعد پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT