Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / نامزدگیوں کے پہلے دن 14 امیدواروں کے پرچے داخل

نامزدگیوں کے پہلے دن 14 امیدواروں کے پرچے داخل

حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگیوں کے آج پہلے دن 14 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں جن میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ بتائی گئی۔ جی ایچ ایم سی کے 150 بلدی ڈیویژنس میں آج پہلے دن صرف گیارہ ڈیویژنس میں پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا دن رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیویژن (117) سے بی ایس پی (113) سے کانگریس (50) سے بی جے پی اور (19) سے ٹی آر ایس اور وارڈ (126) اور (140) سے ٹی آر ایس وارڈ (11) سے ٹی ڈی پی کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ جبکہ وارڈ نمبر 45 ، 80 ، 81 ، 113 اور 130 سے آزاد امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

TOPPOPULARRECENT