Tuesday , September 18 2018
Home / عرب دنیا / نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ضلع مطاریہ دو پولیس اہلکار اس وقت ہلاک ہوگئے جب نامعلوم بندوق برداروں نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے پولیس آفیسر وائل طاہون اور ان کا ڈرائیور اس وقت ہلاک ہوگئے جب نقاب پوش بندوق برداروں نے طاہون کی رہائش گاہ کے روبرو انہیں گولیوں سے بھون ڈالا۔ طاہون مطاریہ

قاہرہ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ضلع مطاریہ دو پولیس اہلکار اس وقت ہلاک ہوگئے جب نامعلوم بندوق برداروں نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے پولیس آفیسر وائل طاہون اور ان کا ڈرائیور اس وقت ہلاک ہوگئے جب نقاب پوش بندوق برداروں نے طاہون کی رہائش گاہ کے روبرو انہیں گولیوں سے بھون ڈالا۔ طاہون مطاریہ پولیس اسٹیشن کے ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ سربراہ تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ضلع مطاریہ میں حالیہ دنوں پولیس اور اخوان المسلمون کے حامیوں کے درمیان کافی جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسیس تحقیقات کے لئے جائے واردات پر پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ یہ حملے اس وقت کئے گئے جب اسلام پسند اخوان المسلمین کے معزول کئے گئے صدر مصر ڈاکٹر محمد مرسی کو 20 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں 10 احتجاجیوں کو ہلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT