Saturday , December 15 2018

نامعلوم بندوق بردار کی جی ڈی یو قائدکی کار پرفائرنگ

سرینگر ۔28نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نامعلوم بندوق بردار نے ایک کار پر جس میں جنتادل ( یونائٹیڈ) کے قائد لال بازار علاقہ میں فائرنگ کردی ۔ مبینہ طور پر اُس نے سجاد مرزا ( سیاسی کارکن ) کو اطلاع دی تھی کہ اُن کی گاڑی پر فائرنگ کی جائے گی ۔ قائد کی گاڑی اُس وقت اس کے والد کی قیامگاہ واقع مدین صاحب علاقہ کو جارہی تھی ۔ پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ مرزا کے شخصی صیانتی عہدیدار نے جوابی فائرنگ کی ۔ چنانچہ حملہ آور فرار ہوگئے ۔ اس واقعہ میں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کوئی زخمی ہوا ۔ عہدیدار نے کہا کہ پولیس پارٹی موقع واردات پر پہنچ گئی اوراس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT