Thursday , July 19 2018
Home / پاکستان / نامعلوم بندوق بردار کے ہاتھوں ایک خاندان کے 5 افراد ہلاک

نامعلوم بندوق بردار کے ہاتھوں ایک خاندان کے 5 افراد ہلاک

پشاور ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم حملہ آواروں نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد بشمول دو خواتین اور کئی بچوں کو شورش زدہ شمال مغربی قبائیلی علاقے میں گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ وہ آج علی الصبح پشاور کے مضافات میں علاقہ چمکانی کے ایک گھر میں زبردستی داخل ہوگئے تھے اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی تھی ۔ جرم کے ارتکاب کے بعد حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ ہلاکتوں کی وجہ فوری طور پر نہیں معلوم ہوسکی ۔ تاہم یہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔ تحقیقات میں ڈکیتی کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT