Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد۔/8ستمبر، ( سیاست نیوز) گاندھی نگر علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ نامعلوم شخص کا قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے بموجب 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش بھاگیہ نگر گاؤ شالہ کے فٹ پاتھ سے دستیاب ہوئی۔ مقامی عوام نے اس شخص کی نعش کو خون میں لت پت پائے جانے پر پولیس کو آگاہ کیا۔ گاندھی نگر پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ کر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کرلیا۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے سر پر گہرا زخم پائے جانے کے باعث شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے سر پر کوئی وزنی شئے سے حملہ کیا گیا ہے جس میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT