Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم ٹرین کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

نامعلوم ٹرین کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

شمس آباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن میں آج صبح نامعلوم ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح این انجینلو 25 سالہ پیشہ لیبر ساکن ویکر سیکشن کالونی شمس آباد عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریاں عبور کررہا تھا کہ نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT