Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں کل رات نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات تقریبا ایک بجے محبوب نگر سے ڈی سی ایم کے ذریعہ گنیش مورتی لانے حیدرآباد جارہے تھے کہ کشن گوڑہ فلائی اوور بریج کے قریب رفع حاجت کے لیے رکے تھے کہ پیچھے سے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں دشرتھ 19 سالہ ساکن محبوب نگر برسر موقع ہلاک ہوگیا اور مزید تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا اور نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT