Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع گوتوال میں آوٹر رنگ روڈ پر چنما ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب 35 تا 40 سالا نامعلوم شخص آوٹر رنگ روڈ پر سڑک عبور کر رہاتھا کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی ۔ نعش کو بغرض شناخت دواخانہ عثمانیہ مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ اگر کسی بھی شخص کو اس شخص کے متعلق معلومات ہوتو فوراً فون نمبر 9491039033 پر اطلاع دینے کی خواہش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT