Saturday , August 18 2018
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 15 فبروری ( سیاست نیوز) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ شیخ پیٹ نالہ کے قریب کل رات پیش آیا ۔بتایا جاتا ہے کہ 40سالہ سید نصیر کو شیخ پیٹ نالے کے قریب نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے ٹکر دے دی تھی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اُسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج آج سید نصیر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بعد پوسٹ مارٹم اس کی نعش ورثاء کے حوالے کردی اور ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT