Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک

نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک

شمس آباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں کل نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے موضع مدن پلی کے قریب ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے سڑک عبور کر رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور بغرض شناخت نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT