Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / نامورشخصیتوں کو ایوارڈس کی فراہمی کا خیرمقدم

نامورشخصیتوں کو ایوارڈس کی فراہمی کا خیرمقدم

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) ریاستی انجمن ترقی اردو ضلع کمیٹی نلگنڈہ نے تلنگانہ حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر منعقدہ کردہ جشن تلنگانہ کے ایک حصہ کے طور پر منظم کردہ جشن اردو پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ذمہ داران پروگرامس کو مبارکباد دی اور جشن اردو پروگرام کے دوران نامور بین الاقوامی شہرت کے حامل مزاحیہ مشاعرہ جناب خواجہ معین الدی

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) ریاستی انجمن ترقی اردو ضلع کمیٹی نلگنڈہ نے تلنگانہ حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر منعقدہ کردہ جشن تلنگانہ کے ایک حصہ کے طور پر منظم کردہ جشن اردو پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ذمہ داران پروگرامس کو مبارکباد دی اور جشن اردو پروگرام کے دوران نامور بین الاقوامی شہرت کے حامل مزاحیہ مشاعرہ جناب خواجہ معین الدین مرحوم المعروف ’’ گلی نلگنڈوی ‘‘ کو بعد از مرگ اور نامور مزاحیہ شاعر حمایت اللہ و مزاحیہ فنکار دولت رام کو حکومت تلنگانہ کیک جانب سے ایوارڈز عطا کئے جانے کا نہ صرف خیرمقدم کیا بلکہ مسرت کا اظہار کیا ۔ جناب خواجہ فریدالدین موظف تحصیلدار و صدر انجمن ترقی اردو ضلع نلگنڈہ نے یہ بات ہی اور بتایا کہ جناب محمد شہاب الدین ہاشمی بیورو چیف روزنامہ سیاست کی زیر قیدات مسرس خواجہ فریدالدین صدر ، قاضی محمد اکرام اللہ ریاستی وقف بورڈ احمد فصیح الدین فکر نلگنڈوی ، محمد سراج اللہ خان ، غوث محمد اعجاز انصاری ، خواجہ غوث محی الدین ہاشم ، عہدیداران انجمن ترقی اردو ضلع نلگنڈہ پر مشتمل ایک وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ ، ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود محمد جلال الدین اکبر سے ملاقات کرکے جشن اردو پروگرام کے دوران نامور مزاحیہ شاعروں بشمول گلی نلگنڈوی کو بعد ازمرگ ایوارڈ پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور ایک تفصیلی یادداشت بھی پیش کی تھی

جس پر ریاست تلنگانہ کے فعال ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے اتفاق کرتے ہوئے برسر موقع مذکورہ تینوں عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی تھیں ۔جناب فریدالدین نے مزید بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جشن اردو پروگرام کے دوران اردو مسکن آڈیٹوریم ( خلوت روڈ ) میں مقام کی تبدیلی کے بعد 7 جون کی شب منعقدہ کل ہند مشاعرہ کے موقع پر گلی نلگنڈوی کو بعد ازمرگ اور جناب حمایت اللہ وٹھل راؤ کو 51 ہزار رقم پر مشتمل ایوارڈ عطا کئے گئے ۔ انہوں نے انجمن ترقی ضلع نلگنڈہ کے ساتھ ساتھ تمام شہریان ضلع نلگنڈہ بالخصوص شعراء کرام اور ادب دوست احباب ضلع نلگنڈہ کی جانب سے حکومت تلنگانہ بالخصوص ڈپٹی چیف منسٹر ( امور ریونیو ) جناب محمد محمود علی سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل ، ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ اسٹیٹ ڈاکٹر ایس اے شکور ڈائرکٹر ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود جناب محمد جلال الدین اکبر و دیگر متعلقہ عہدیداروں نے مذکورہ نمائندگی پر ایوارڈ عطا کئے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT