Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / نامور سائنسداں اسٹیفن ہاکنس کی موت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

نامور سائنسداں اسٹیفن ہاکنس کی موت پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

ان کا سائنسی مزاج دنیا بھر کیلئے وجہ تحریک ، صدر کانگریس راہول گاندھی، دیگر سیاستدانوں اور ریاستی وزرائے اعلی کے پیغامات

نئی دہلی۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کاسمولوجسٹ اسٹیفن ہاکنس کی موت پر اظہار تنج کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہانت اور معقولیت دنیا بھر کے لوگوں کے لیے وجہ تحریک تھی۔ انہوں نے ہاکنس کو ایک نمایاں سائنسداں اور ماہر تعلیمات قراردیتے ہوئے ان کی موت کو پریشان کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد نے دنیا کو ایک بہتر مقام بنادیا ہے۔ پروفیسر اسٹیفن ہاکنس ایک نمایاں سائنسداں اور ماہر تعلیمات تھے جن کی ذہانت اور معقولیت دنیا بھر کے عوام کے لیے وجہ تحریک تھی۔ ان کی موت پریشان کن ہے۔ انہوں نے دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کی راہیں کھولی تھیں۔ میں ان کی آتما کو شانتی کی دعا کرتا ہوں۔ برطانوی نظریہ ساز ماہرطبیعیات نے کائنات کے اثرات کا اپنی وہیل چیر سے انکشاف کیا تھا اور دنیا بھر میں وجہ تحریک بن گئے تھے۔ ان کا انتقال 76 سال کی عمر میں ان کی قیام گاہ پر ہو۔ ان کے بچوں لوسی، رابرٹ اور ٹم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ہمارے محبوب والد کی آج وفات پر انتہائی صدمہ پہنچا ہے۔ ان کو موٹر نیورون مرض 1963ء میں لاحق ہوگیا تھا اور انہیں صرف مزید دو سال زندہ رہنے کی مہلت دی گئی تھی۔ لیکن وہ حصول علم کے لیے کیمبرج گئے اور آلبرٹ آئینسٹائن کے بعد ایک نظریہ ساز انتہائی ذہین ماہر طبیعیات بن گئے۔

صدر کانگریس راہول گاندھی نے ان کی وفات کو ایک منتقی معقول اور سائنٹفک مزاج کے شخص کا انتقال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہو ںنے دنیا بھر پر ایک انمٹ چھاپ چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکنس جدید طبیعیات کا ایک اہم چہرہ تھے اور انہوں نے جسمانی مسائل کے باوجود اپنے مقصد کے لیے جدوجہد کی سیاستداں برادری نے اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعہ انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ آئندہ کئی نسلوں تک سرچشمہ وجدان بنے رہیں گے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے اپنے ٹوئٹر پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ صدر کانگریس راہول گاندھی نے ان کے ورثاء کو اپنا پیام تعزیت روانہ کیا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ دنیا نے ایک ذہین سائنسداں کھودیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے کہا کہ ہم نے آج ایک عظیم شخصیت کھوئی ہے۔ تاملناڈو کے ڈپٹی چیف منسٹر اوپنیر سیلوم، اداکار سے سیاستداں بننے والے کمل ہاسن، اداکار ہدایت کار راہول بوس ، وزیراعلی بہار نتیش کمار اور وزیراعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی نے بھی اظہار تعزیت کیا۔

TOPPOPULARRECENT