Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نامور شاعر اثر غوری کو بزم کہکشاں محبوب نگر کا خراج

نامور شاعر اثر غوری کو بزم کہکشاں محبوب نگر کا خراج

محبوب نگر۔/14نومبر، ( فیکس ) حیدرآباد کے ایک ممتاز نامور و بزرگ جدیدلب ولہجہ کے شاعر جناب اثر غوری کے انتقال پر بزم کہکشاں محبوب نگر سے وابستہ شعراء مسرز حلیم بابر، نور آفاقی، صادق فریدی، ڈاکٹر سلیم عابدی و ظہیر ناصری نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ مرحوم ایک شریف النفس، ملنسار، خوددار شخصیت کے حامل انسان تھے۔ زائد ازچھ دہوں سے دنیائے شعر و سخن سے وابستہ رہے ۔ انہوں نے جدید شاعری کو ایک خوبصورت و دلنشین موڑ دیتے ہوئے اپنی وابستگی قائم رکھی اور اس کے زینے بلند کرنے میں اپنا خون جگر دیتے رہے۔ مرحوم کی شاعری سامعین کو ہمیشہ محظوظ کرتی رہی۔ حیدرآباد اور اضلاع کے کل ہند مشاعروں میں مرحوم کی شرکت کامیابی کا ضامن رہی۔ منفرد تحت الفاظ میں کلام سناکر ایک خوشگوار تاثر چھوڑ جاتے تھے۔ بہرحال ان کی جدائی ایک ایسا خلاء چھور گئی ہے جس کا پُر ہونا مشکل ضرور ہے۔ مرحوم نے بڑی پُر عقیدت و جامع نعت بھی لکھی ہیں۔ خدا سے دعاء ہے کہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT