Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / نامور چاکلیٹ کمپنیوں کے نام پر نقلی تجارت ریاکٹ بے نقاب ایک شخص گرفتار گودام مقفل

نامور چاکلیٹ کمپنیوں کے نام پر نقلی تجارت ریاکٹ بے نقاب ایک شخص گرفتار گودام مقفل

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) نامور چاکلیٹ کمپنیوں کے نام سے نقلی چاکلیٹ تیار کرنے والے ایک گودام کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے آج علاقہ سلیمان نگر راجندر نگر میں دھاوا کرتے ہوئے ایک گودام کو بے نقاب کردیا اور ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے 10 لاکھ روپئے مالیتی مشینس ناقص اشیاء اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی کے مطابق ناقص چاکلیٹ میں خطرناک کمیکل کی ملاوٹ کرتے ہوئے چاکلیٹ تیار کئے جارہے تھے اور انہیں نامور چاکلیٹ کمپنیوں کے نام پر اور لوکل و انٹرنیشنل برانڈ کے نام دیکر نقلی پیاکنگ کرتے ہوئے فروخت کیا جارہا تھا ۔ ایک خفیہ اطلاع پر ایس او ٹی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بے نقاب کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بازاروں سے ناقص ( ایکسپائر ڈیٹ ) چاکلیٹوں کو مختلف ڈیلرس کے یہاں سے حاصل کرتے ہوئے اسے سلیم نگر کے گودام منتقل کیا جارہا تھا اور یہاں کمیکل کی ملاوٹ کے بعد اسے نئے انداز میں تیار کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے اس دھاوے میں جدید مشینوں کو بھی ضبط کرلیا اور ناقص ( ایکسپائرڈیٹ )چاکلیٹ ان افراد کو فروخت کرنے والے ڈیلروں اور نقلی چاکلیٹ خریدنے والے ڈیلروں کے متعلق تفصیلات جمع کرنے کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT